Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹھوس بنیادیں

31اکتوبر2018ء بدھ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار ’’الریاض‘ـ‘ کا اداریہ نذر قارئین
اقوام ممالک کا مقام و رتبہ اور اثر و نفوذکا معیار اچانک نہیں بنتا ،یہ سب کچھ حالات کی دین نہیں ہوتا ۔ یہ دونوں خوبیاں عمل پیہم سے حاصل ہوتی ہیں ۔ یہ منصوبہ بند عمل داخلی اور متوازن ، داخلی و خارجی پالیسی کا ثمر ہوتی ہیں۔
سعودی عرب شاہ عبدالعزیز ؒ کے ہاتھوں قیام کے وقت سے لیکر عصر حاضر تک دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کیلئے کوشاں ہیں ۔ ترقی کا پہیہ جس رو سے حرکت میں آیا تھا،اب تک حرکت میں ہے بلکہ اس کی رفتار تیز ہو گئی ہے ۔ سعودی عرب زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنے اہداف کے حصول کیلئے ٹھوس بنیادوں پر کام کر رہا ہے ۔ 
ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے’’ فیوچر انویسٹمنٹ2018ء فورم ‘‘سے حال ہی میں جو خطاب کیا تھا وہ ان کے اندرونی اعتماد کا عکسِ جمیل تھا ۔ انہوں نے دبنگ انداز میں اعلان کیا کہ وطن عزیز سعودی عرب کیا چاہتا ہے اور حال و مستقبل کیلئے اس کی کیا منصوبہ بندی ہے ۔ انہوں نے نہ صرف یہ کہ سعودی عرب کے خوابوں ، امنگوں اور آرزوئوں کا اظہار کیا  بلکہ آرزوئوں کو عملی جامہ پہنانے کی اسکیموں کا بھی تعارف کرایا ، اسکیموں کے نتائج سے بھی دنیا بھر کی آئی ہوئی شخصیات کو آگاہ کیا ۔ 
سعودی عرب کے مقام و رتبے اور اس کے اثر و نفوذ کی بابت شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کرنیوالے ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے۔اللہ کے فضل و کرم سے ہمارے پاس جو کچھ ہے وہ خالی خولی نہیں بلکہ جو کچھ ہے وہ ٹھوس ہے ۔ ہم ایسے لوگوں پر کوئی توجہ نہیں دیں گے جنہیں سعودی عرب سے نفرت ، حسد اور کینہ مملکت کے خلاف اشتعال انگیز مہم چلانے پر آمادہ کئے ہوئے ہے ۔ ہمیں پتہ ہے کہ ان لوگوں کی کوششیں بار آور ثابت نہیں ہوں گے، یہ لوگ ہماری کارکردگی میں کیڑے نکالنے کی پالیسی پر گامزن ہیں ، رہیں گے ۔ انہیں سعودی عوام اور قائدین کے درمیان ہم آہنگی اور سعودی عرب کی ترقی ایک پل نہیں بھاتی ۔ ہم ان کی فضولیات کا جواب زبان سے نہیں اپنے عمل سے دیں گے ۔
 

شیئر: