Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا جوہری تجربہ گاہ کے معائنے پرتیار

سیئول۔۔۔جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا اپنے جوہری تجربات کے مقام پْونگی ری کے معائنے پر رضامند ہے۔ یہ بات جنوبی کوریائی خفیہ ایجنسی کے حوالے سے بتائی گئی ۔ کہا گیا ہے کہ کمیونسٹ کوریا بین الاقوامی معائنہ کاروں کو اس جگہ کے دورے کی اجازت دینے پر تیار ہے۔ پْونگی ری کی جوہری تجربات کی تنصیبات رواں برس مئی میں منہدم کر دی گئی تھیں۔ تب شمالی کوریا نے غیر ملکی ماہرین کو اس جگہ کے معائنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ شمالی کوریا نے گزشتہ برس اپنا جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام ترک کر دیا تھا۔

شیئر: