Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10کروڑخاندان کو ’’آیوشمان بھارت‘‘اسکیم کے تحت علاج کی سہولت

نئی دہلی۔۔۔۔جلد ہی 10کروڑخاندان  (آیوشمان بھارت )اسکیم کے تحت ریلوے اسپتالوں میں علاج کی سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔ فی الحال ان اسپتالوں میں ریلوے ملازمین کیلئے ہی علاج و معالجہ کی سہولتیں مہیا ہیں۔ریلوے بھون میں ہونے والے اجلاس میں اس بات پر اتفاق رائے ہوئی کہ ملازمین کے ساتھ ساتھ اُن کے خاندان کے عمر دراز افراد کو بھی علاج کی سہولتیں فرام کی جائیں ۔ اس سلسلے میں ایک مسودہ تیار کرکے وازارت کو پیش کیاجائیگا۔ریلوے صحت خدمات کے ڈائریکٹر جنرل انل کمار نے بتایا کہ ملک میں ریلوے کی جانب سے تقریباً125اسپتال قائم ہیں۔ ’’آیوشمان بھارت‘‘اسکیم کے تحت لوگ علاج کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس اسکیم کے اعلیٰ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ حکومت اس اسکیم کی کامیابی کے پیش نظراسکا دائرہ وسیع کرنے کی تیاریا ں کررہی ہے۔ واضح ہو کہ جموں کشمیر کے ضلع پلوامہ کے رہنے والے فاروق احمد بھٹ کو ’’آیوشمان بھارت‘‘اسکیم کے تحت پہلاای ہیلتھ کارڈ جاری کیا گیا۔ یہ اسکیم 4رنگوں پر مشتمل ہے۔ ایک کروڑ سے زیادہ خاندان والی ریاستوں کو لال کارڈ، 50لاکھ سے ایک کروڑ کے درمیان خاندان والے صوبوں کو پیلا کارڈ ، 5 لاکھ سے 50لاکھ خاندانوں پر مشتمل ریاستوں کو گرین رنگ کارڈ ، اس سے کم تعداد والی ریاستوں کو نیلے رنگ کا کارڈ جاری کیا جائیگا۔ لال رنگ کا کارڈ یوپی، مدھیہ پردیش ، تامل ناڈو، بہار اور مغربی بنگال کے لوگوں کو جاری کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -وزیر اعظم نے دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ’اسٹیچو آف یونٹی‘‘کا افتتاح کردیا

 

شیئر: