Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو گیس سلنڈرکے نرخ میں60روپے اضافہ

لکھنؤ۔۔۔۔گیس کمپنیوں نے مارکیٹ میںگھریلو گیس سلنڈر کی قیمت 60روپے 50پیسے اور تجارتی سلنڈر کے نرخ میں 95روپے اضافہ کردیا۔اضافے کے بعد گھریلو استعمال کے سلنڈرکی قیمت1000روپے کے قریب یعنی 977روپے 50پیسے تک پہنچ گئی۔قبل ازیں صارفین کو 917روپے ادا کرنے پڑتے تھے۔گزشتہ ماہ تک 1580روپے میں فروخت ہونیوالے کمرشل سلنڈر کیلئے دکانداروں اور تاجروں کو 1675روپے دینے پڑیں گے۔گزشتہ6 ماہ سے ایل پی جی سلنڈر کے نرخ مسلسل آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں۔اس دوران گھریلو گیس سلنڈر کے مارکیٹ ریٹ میں 291روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ تجارتی بنیادوں پر دستیاب سلنڈرکی قیمتوں میں 430روپے کا اضافہ ہوا۔واضح ہو کہ گھریلو سلنڈرپر صارفین کو 471.75روپے کی سبسڈی ملے گی ۔977.50روپے کا سلنڈر خریدنے کے بعد صارفین کے بینک اکاؤنٹ میں 471.75روپے سبسڈی جمع ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - - - -موبائل ایپ سے جنرل ریل کاٹکٹ حاصل کرنے کی سہولت
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: