Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرانی ایپل پینسل نئے آئی پیڈز پر ناقابل استعمال‎

ایپل کمپنی کی جانب سے سیکنڈ جنریشن پینسل متعارف کرادی گئی ہے ۔ کمپنی کی جانب سے اس بات کا واضح اعلان کردیا گیا ہے کہ پرانی ایپل پینسل نئے آئی پیڈ پرو کے ساتھ استعمال نہیں کی جاسکے گی اور نئی پینسل پرانے آئی پیڈز پر ناقابل استعمال ہو گی۔ نئی ایپل پینسل کا سب سے منفرد فیچر اس کی وائرلیس چارجنگ ہے جبکہ پرانی کو لائٹننگ پورٹ سے چارج کرنا پڑتا ہے۔ ایپل کی نئی سیکنڈ جنریشن پنسل ٹیبلٹ کے ساتھ مقناطیس کی مدد سے منسلک ہو سکتی ہے اور اس میں ڈبل ٹیپ جیسٹر بھی دیا گیا ہے۔ پینسل کی قیمت ایک سو تیس ڈالر ہے۔
 

شیئر: