Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی مسلسل 11ویں ٹی 20 سیریز میں فتح

دبئی :نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے 6 وکٹوں سے فتح حاصل کرلی۔اس کے ساتھ ہی 3میچوں کی سیریز اپنے نام کر کے مسلسل 11ویں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز بھی جیت لی ۔نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 153رنز بنائے۔نیوزی لینڈ نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا ،اوپنر کولن منرو کا ایک کیچ ڈراپ ہوا تو انہوں نے 28 گیندوں پر 44 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ کورے اینڈر سن 25 گیندوں پر 44 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کو پہلی کامیابی 50 رنز پر ملی جب شاہین شاہ آفریدی نے گلین فلپیس کو سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرا دیا۔گرینڈہوم صرف 4 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ روس ٹیلر 3 رنز بنا کر رن آوٹ ہوئے۔کین ولیمسن 34 گیندوں پر 37 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی دوسری وکٹ بنے۔اننگز کے آخری اوور میں ٹم سٹیفرٹ 11 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، انھیں بھی شاہین شاہ آفریدی نے آوٹ کیا۔ شاہین آفریدی کو شاندار بولنگ پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ ٹم ساوتھی بغیر کوئی رن بنائے رن آوٹ ہوئے۔ عماد وسیم اور محمد حفیظ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔نیوزی لینڈ کے3 کھلاڑی رن آوٹ ہوئے ۔154 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 40 کے ا سکور پر گری جب ملنے کی گیند پر ولیمسن نے فخر زمان کا انتہائی عمدہ کیچ لیا۔ فخر زمان نے 24 رنز بنائے۔ بابر اعظم 40 رنز بنا کر ساوتھی کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔آصف علی 38 رنز بنا کر کولن منرو کی فل ٹاس گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔محمد حفیظ 34 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ شعیب ملک نے10 رنز بنا ئے۔آخری اوور میں جیت کیلئے 7رنز درکار تھے چوتھی گیند پر محمد حفیظ نے شاندار چوکا لگا کر ٹیم کو فتح دلا دی۔سرفراز احمد صفر پر ناٹ آوٹ رہے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: