Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالدیپ میں زیر آب ولا، ایک رات کا کرایہ 50ہزار ڈالر

    مالدیپ- -  -مالدیپ کے پرتعیش ہوٹل میں دنیا کا پہلا زیر آب ولا سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ اس ولا کے مالکان کا کہنا ہے کہ آنے والوں کو مچھلیوں کے ساتھ شب بسری کے حیرت انگیز مواقع میسر ہوں گے۔ یہاں پر ایک رات کا کرایہ 50ہزار ڈالر ہے۔ دی کونارڈ مالدیپ رنگالی آئی لینڈ کا کہنا ہے کہ اس ولا کی تعمیر پر ڈیڑھ کروڑ لاگت آئی ہے۔ اس کے ذریعے بحر ہند کے اچھوتے مناظر دیکھنے کو ملیں گے جبکہ مختلف زاؤیوں سے جنگلی حیات کے نظارے بھی کئے جا سکیں گے۔ اس ولا میں کنگ سائز بیڈ روم زیر آب موجود ہے۔ اس کے علاوہ لیونگ ایریا ، باتھ روم اور دائروی سیڑھیاں بھی موجود ہیں۔ مالکان کا کہنا ہے کہ اس ہوٹل میں آنے والوں کو مچھلیوں کے ساتھ رہنے کا موقع میسر آئے گا۔ یہ دو منزلہ ولا ہے جبکہ زیریں حصہ سمندر میں 16فٹ گہرائی میں ہے۔ یہ شیشے پر مبنی ہے۔ اس کے مکینوں کو چاروں طرف سمندر میں تیرتی مچھلیاں دکھائی دیں گی۔ ہوٹل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ولا دنیا بھر میں نوعیت کے اعتبار سے انتہائی منفرد او راہمیت کا حامل ہے۔
مزید پڑھیں:- - -  --اب کتے بھی بیماریوں کی تشخص اور ڈاکٹروں کی معاونت کرینگے

شیئر: