Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے ساتھ اسٹراٹیجک تعلق برقراررکھیں گے ، پومپیو

واشنگٹن۔۔۔۔امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ امریکہ کے تعلقات اسٹراٹیجک ہیں۔ ان کی حفاظت اشد ضروری ہے ۔انہوں نے فوکس نیوز کو انٹر ویودیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ترکی اور سعودی عرب کے ساتھ روزانہ رابطے کررہا ہے۔ امریکہ استنبول میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے معاملے کے سربستہ راز منکشف کرنے کیلئے مشترکہ جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ پومپیونے کہا کہ حقائق سے پردہ مسلسل اٹھ رہا ہے۔بعض عہدیداروں کا احتساب شروع کردیا گیا ہے۔ 16افراد کے ویزے منسوخ کردیئے گئے۔ خاشقجی کے ساتھ پیش آنیوالے واقعہ میں ان کے تعلق کی نشاندہی ہوگی۔ خاشقجی کے قتل کے ذمہ دار تمام عہدیداروں کا احتساب کیا جائیگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ایسا کرینگے اور اسی کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے ساتھ اپنے اسٹراٹیجک تعلقات کو برقرار رکھنے کا عمل بھی جاری رکھیں گے۔ اس کا اثر دہشتگردی کی سب سے زیادہ سرپرستی کرنیوالے ملک ایران کو امریکہ اور اسرائیل کیلئے خطرات پیدا کرنے سے باز رکھنے پر بھی پڑیگا۔
 
مزید پڑھیں:- - - -روتانا اور تالا کی جنت البقیع میں تدفین

شیئر: