Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم ریجن میں مالی حقوق کے قیدیوں کو رہا کیا جائے، شاہ سلمان

قصیم: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے قصیم ریجن میں مالی حقوق کے قیدیوں کو واجبات ادا کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔ شاہی ہدایت کے مطابق وہ سعودی قیدی جو جرائم کی وجہ سے قید نہیں اور جو مالیاتی حقوق ادا نہ کرنے کی وجہ سے جیل میں ہیں اور جن کے اوپر واجبات 10لاکھ سے زیادہ نہیں ، ان کے واجبات ادا کرکے انہیں رہا کیا جائے۔
 

شیئر: