Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی سی اور عرب پارلیمنٹ کی جانب سے مملکت پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت

جی سی سی نے ان حملوں کو بزدلانہ دہشت گردی قرار دیا ہے ( فائل فوٹو)
خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے ریاض اور مملکت کے دیگر علاقوں پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق انہوں نے ان حملوں کو بزدلانہ دہشت گردی قرار دیا جو انسانی جانوں کی حرمت کو پامال کرنے کے ساتھ عام شہریوں اور اہم تنصیبات کوخطرے میں ڈالتی ہے۔
حوثی ملیشیا کی جانب سے ان مجرمانہ کارروائیوں کا تسلسل بین الاقوامی سطح پر سخت موقف اور موثر اقدامات کا متقاضی ہے تاکہ ان حملوں کو روکا اور ذمہ داروں کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔
انہوں نے یہ بھی کہا حوثی ملیشیا کو روکنے میں کوتاہی دراصل حملے جاری رکھنے اور خطے کے امن واستحکام کو نقصان پہنچانے کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جی سی سی کی تمام ریاستیں مملکت کے ساتھ کھڑی ہیں۔ اس کی سلامتی، خود مختاری، شہریوں اور رہائشیوں کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی سپورٹ کرتی ہیں۔
علاوہ عرب پارلیمنٹ نے  بھی سعودی عرب میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی بار بار کی جانے والی دہشت گردانہ کوششوں کی سخت مذمت کی ہے۔
ان کارروئیوں کا تسلسل نہ صرف مملکت کی خود مختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ خطے کے امن و استحکام اور عالمی توانائی کی فراہمی کے لیے بھی براہ راست خطرہ ہے۔
عرب پارلیممنٹ نے بین الاقوامی برادری خصوصا سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ ان حملوں کو روکنے اور ذمہ داروں کے احتساب کے لیے موثر اور سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔

 

شیئر: