Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پلاسٹک فلیگ ماحولیات کو تباہ کر رہے ہیں،گرین ٹربیونل

نئی دہلی...نیشنل گرین ٹریبونل نے تحفظ ماحولیات کو یقینی بنانے کیلئے مرکزی وزارت ماحولیات و جنگلات کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سیاسی جماعتوں کے ذریعے الیکشن کے موقع پر جو پلاسٹک فلیگ اور بینر استعمال کئے جاتے ہیں انہیں قانونی دائرے میں لایا جائے چونکہ یہ فلیگ اور بینگز پی وی سی اور پلاسٹک کی دوسری اقسام سے بنائے جاتے ہیں جو ماحولیات کو تباہ کرنے کی وجہ بنتے ہیں۔ ٹریبونل نے ایک پٹیشن پر اپنی رولنگ دیتے ہوئے یہ بھی ہدایت کی کہ اگر ممکن ہو تو اس طرح کے پلاسٹک سامان پر پابندی عائد کردی جائے۔ گرین ٹریبونل کے چیئرپرسن جسٹس ستونتر کمار کی صدارت والی بنچ نے وزارت ماحولیات کو نوٹس بھی جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ و ہ پی وی سی کو قانونی دائرے میں لانے یا اس کے استعمال پر پابندی لگانے کے سلسلے میں آئندہ 6 ماہ میں کوئی بھی فیصلہ لے یا پھر اس سے متعلق اپنی جائزہ رپورٹ ٹریبونل کو پیش کرے۔ ٹریبونل نے یہ بھی کہا کہ پلاسٹک فلیگز اور بینرز کیخلاف جو پٹیشن دائر کی گئی ہے اس کے درخواست گزار کو وزارت ماحولیات سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اب یہ ضروری ہے کہ درخواست گزار کے اس معاملے پر وزارت کو کارروائی کرنی چاہئے۔

 

شیئر: