ممبئی: مال گاڑی کے 2ڈبوں میں آتشزدگی، 12 ٹرینیں منسوخ

ممبئی۔۔۔ممبئی ڈویژن کے دہانو روڈ ریلوے اسٹیشن کے نزدیک مال گاڑی کی 2بوگیوں میں آگ لگنے سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی متعدد ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی شرو ع کی اور جلد ہی آگ پر قابو پالیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آتشزدگی کے واقعہ کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت بری طرح متاثر ہو گئی۔ 12 ٹرینیں منسوخ کردی گئیں جبکہ دیگر 10 ٹرینوں کا راستہ تبدیل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں :-  - - -دیوالی بونس نہ ملنے پر ایئر انڈیا کے کارکنوں کی ہڑتال،پروازوں میں تاخیر

شیئر: