Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شملہ: سنگباری کا انوکھامقابلہ

شملہ۔۔۔شملہ سے تقریباً35کلومیٹر کے فاصلے پرواقع ہلوگ دھامی گاؤں میں ’’پتھر میلے‘‘کا انعقاد کیا گیاجہاں عجیب و غریب کھیل پیش کیا جاتا ہے ۔میلے میں شریک افراد2گروپوں میں تقسیم ہوکر ایک دوسرے پر سنگباری شروع کردیتے ہیں اور اس کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک کہ گروپ میں شامل کسی شخص کا جسم لہو لہان نہ ہوجائے۔ یہ انوکھاکھیل ہندوستان میں منعقد ہونیوالے اکثریتی فرقے کا تہوار’’دیوالی‘‘کے ایک دن بعد شروع ہوتا ہے۔ دیوالی کے دوسرے روزپتھرمیلہ دیکھنے کیلئے لوگ کثیر تعداد میں جمع ہوئے۔25منٹ تک دونوں جانب سے پتھر وں کی برسات ہوئی، اس دوران کنوڑ ی کے رہنے والے سریش شرما پتھرکا نشانہ بن گئے۔ان کے سرسے خون بہنے لگا جس کے بعد پتھر بازی کا کھیل ختم کردیا گیااور سریش کو دھامی کے اسپتال میں پہنچایا گیا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعدفارغ کردیا گیا۔ دونوں گروپوں میں شامل ہزاروں افراد نے روایتی رقص پیش کیااور خوشیاں منائیں۔
مزید پڑھیں:- -  - -جب انتخابی امیدوار 10ہزار سکے لیکر الیکشن آفس پہنچا؟
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

 

شیئر: