Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو پارٹی سے نکال دیا

کراچی ...ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو تنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے اتفاق رائے سے تنظیمی نظم وضبط، آئین کی خلاف ورزیوں،تنظیم میں گروہ بندی اور دیگر سنگین تنظیمی خلاف ورزیوں پر ڈاکٹر فاروق ستار کو پارٹی سے نکال دیا ۔ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میںفاروق ستار کو بھیجے گئے اظہار وجوہ نوٹس اور اس کی عدم تکمیل پر غور کیا گیا ۔رابطہ کمیٹی نے ہدایت کی کہ آج کے بعد فاروق ستار سے کوئی رابطہ نہ رکھا جائے بصورت دیگر ایسا کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی ۔دریں اثناء فاروق ستار نے ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے پارٹی سے نکالنا بزدلانہ فیصلہ ہے ۔بہادر آباد والوں نے پارٹی پر قبضہ کررکھاہے۔اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کا فیصلہ غیر آئینی،غیرقانونی اور پارٹی منشور کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ نوٹس کے بعد طریقہ کار کے مطابق میرا جواب سنا جاتا،کسی فریق کو سنے بغیر ر کنیت ختم کرنا اتنی کیا عجلت تھی؟ایک ہفتے پہلے کہا شوکاز نوٹس دیا ہے جب میں نے کہا نہیں ملا تو دوسرا نوٹس بھیجا گیا۔فاروق ستارانہوں نے کہا کہ تنظیم بحالی کمیٹی جب سے بنی ہے کارکنوں میں نیا جذبہ پیدا ہوا ہے۔

شیئر: