Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکس شو میں چیتے نے خاتون کو زخمی کردیا

ماسکو ........ روس کے علاقے کرشنو یاسک ریجن میں سرکس کے دوران ایک چیتے نے اسوقت 4سالہ بچے پر چھلانگ لگادی جب وہ اپنی ماں کے ساتھ بیٹھا تھا۔ جب ماں نے بچے کو بچانے کی کوشش کی تو اس نے خاتون کے بازووں میں دانت گاڑ دیئے۔ بتایا جاتا ہے کہ جیسے ہی اسکا رکھوالا شو کے لئے چیتے کو اسٹیج پر لایا تو اس نے بچے پر چھلانگ لگادی۔53سالہ ماں نے اسے چھڑانے کی کوشش کی۔ اس واقعہ کو دیکھ کر سرکس کے لوگ بھی خوفزدہ ہوگئے۔ خاتون نے بتایا کہ یہ چیتا جیسے ہی اسٹیج پر آیا مجھ پر چھلانگ لگائی۔ میری ناک زخمی ہوگئی مگر میں نے بچے کو بچانے کی کوشش کی تو چیتے نے میرے بازووں پر دانت گاڑ دیئے۔ ہر شخص وہاں سے بھاگنے کی کوشش کررہا تھا۔ اس دوران خاتون کے جسم سے بہت زیادہ خون بہہ گیا ۔ فوری طور پر انہیں اسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے 10 ٹانکے آئے۔ خاتون کاکہناتھا کہ ہم سرکس کے شو میں چھٹی صف میں بیٹھے تھے لیکن اسٹیج سے اچھل کر چیتے کو حملہ کرنے میں صرف 3سیکنڈ صرف ہوئے۔ سارے واقعہ کا سوچتی ہوں تو اب بھی خوفزدہ ہوتی ہوں کیونکہ ہماری کسی نے مدد نہیں کی۔ انہوں نے حملے کیلئے چیتے کو ذمہ دار قرار نہیں دیا بلکہ منتظمین کو اس حوالے سے انتظامات کرنے کی تنبیہ کی اور کہا کہ وہ ان پر مقدمہ کرینگی تاکہ آئندہ ایسا واقعہ پیش نہ آئے۔
 

شیئر: