Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یو اے ای کی رہائشی اجازت نامے منسوخ اور ایران کو رقم دینے کے دعوؤں کی تردید

متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر انور قرقاش نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے کہ یو اے ای نے ایران کو مالی خدمات فراہم کیں۔
عرب نیوز کے مطابق انور قرقاش نے بدھ کو ایکس پر کی گئی ایک پوسٹ میں کہا کہ ’متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنانے والے کچھ پلیٹ فارمز غلط معلومات پھیلا رہے ہیں اور یہ ایک ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب ریاست نے خطے میں ہونے والی تبدیلیوں سے نمٹنے کی کوشش جاری رکھی ہوئی ہے اور آنے والے مراحل کے لیے تیاری کر رہی ہے۔‘
انہوں نے یہ دعویٰ بھی مسترد کیا کہ متحدہ عرب امارات ملازمین کے رہائشی اجازت نامے منسوخ کر رہا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر انور قرقاش نے یہ بھی کہا کہ یو اے ای کا نقطہ نظر یہ ہے کہ اس قسم کے دعوؤں کا بہترن جواب نظر آنے والا کام اور ٹھوس کامیابیاں ہیں۔‘
ان کے مطابق ’حقائق اور ٹھوس کامیابیاں افواہوں سے زیادہ مضبوط ہوتی ہیں اور کام شور پر حاوی رہتا ہے۔‘

 

شیئر: