Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غازی پور:50فراداچانک بینائی سے محروم،علاقے میں کہرام برپا

غازی پور۔۔۔۔ریاست اتر پردیش میں ضلع غازی پور کے پپنار گاؤں میں نامعلوم بیماری کے باعث ہفتے کی صبح 50سے زائد افرادبینائی سے محروم اور ناقابل برداشت درد سے تڑپ اٹھے جس سے پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا۔اہل خانہ نے بتایا کہ گزشتہ روزمتاثرہ افراد  گاؤں میں منعقدہ تفریحی پروگرام میں شرکت کےبعد رات گئے واپس آئے اور صبح کو ان کی آنکھوں کی روشنی غائب ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ نے محکمہ صحت کی ٹیم کو متاثرہ گاؤں روانہ کیا جہاں ڈاکٹروں نے بیماری میں مبتلا افراد کی آنکھوں کا علاج و معالجہ شروع کردیا۔بعض مریضوں کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا،ڈاکٹروں نے اسے آنکھوں کا انفیکشن قراردیا۔ماہر امراض چشم ڈاکٹر چھانگر رام نے بتایا کہ گیلی زمین پر دری بچھا کر بیٹھنے اور ہائیڈروجن لائٹ کے سامنے بیٹھ کر پروگرام دیکھنے سے ان کی آنکھوں میں انفیکشن کی شکایت پیدا ہوئی۔جلد ہی اس بیماری پر قابو پالیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:- - -  -آندھرا پردیش :’ ’نائٹی‘‘ پہننے پر 2000 روپے جرمانہ؟
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
 
رائے دیں، تبصرہ کریں

 

 

شیئر: