Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مردہ شخص تدفین کے2 ماہ بعد لوٹ آیا

آستانہ... قازقستان میں ڈی این اے تصدیق کے بعد دفنایا گیا مردہ شخص2 مہینے بعد زندہ سلامت لوٹ آیا۔ اہل خانہ نے فارنسک لیب پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ حیران کن واقعہ 63 سالہ شخص کے ساتھ قازغستان میں پیش آیا۔ یہ شخص 9 جولائی کو لا پتہ ہوگیا تھا ۔ اہل خانہ نے پولیس میں مقدمہ درج کرایا۔چند ماہ بعد گھر کے نزدیک مسخ لاش برآمد ہوئی ۔ پولیس نے اہل خانہ کو طلب کیا تاہم لاش ناقابل شناخت ہوجانے کے باعث ڈی این اے کرایا گیا جو حیران کن طور پر اہل خانہ سے میچ کرگیا۔ جس کے بعد آخری رسومات ادا کردی گئیں۔مردہ سمجھے جانے والے شخص نے اہل خانہ کو بتایا کہ 6 ماہ کے لئے گا وں سے باہر ملازمت کے لئے بغیر بتائے چلا گیا تھا۔اہل خانہ نے ڈی این اے ٹیسٹ کرنے والی لیب پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا عندیہ دیا تاہم لیب حکام کا کہنا ہے کہ 99.29 فیصد تک ڈی این اے میچ کر گیا تھا۔ ہوسکتا ہے دفنایا گیا شخص بھی انہی اہل خانہ کا ایسا رکن ہو جس کے بارے میں کوئی جانتا نہ ہو۔

شیئر: