Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کھیلوں کے حوالے سے پر امن ملک ہے، ٹینس کوچ

  اسلام آباد: قومی ٹینس کوچ معین الدین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کھیلوں کے حوالے سے پر امن ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ کے انعقاد سے ملک میں کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے دلاور عباس ٹینس کمپلیکس میں انٹرنیشنل جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ کے دوران کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی انٹرنیشنل جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ میں شرکت نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کھیلوں کے حوالے سے محفوظ اور پر امن ملک ہے اور ہند کی جانب سے پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے۔انٹرنیشنل چیمپیئن شپ میں ویت نام، ہند، برطانیہ ، ترکی، آئرلینڈ، آسٹریلیا، ایران، چین، ملائیشیا، ہانگ کانگ، سری لنکا، انڈونیشیا، بلغاریہ کے مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹینس کے کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن کھلاڑیوں کے کھیلنے کےلئے ٹینس کورٹس موجود نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اسکول، کالجز اور ضلعی سطح پر ٹینس کورٹس بنانے چاہئیں تاکہ کھلاڑی ٹینس کھیل سکیں، اس کے علاوہ حکومت کو چاہئے کہ جس جگہ بھی رہائشی ا سکیم شروع ہوتی ہے وہاں پر کھیلوں کے میدانوں کےلئے پہلے جگہ رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کی مینا ایک اچھی کھلاڑی ہے جس نے جرمنی کی سارہ یوگن کو 6-2 اور (2) 7-6 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ مینا نے سیمی فائنل میچ میں پاکستان کی عاصم دوہا کو 6-1 اور 6-1 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ میں "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: