Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوریائی ممالک نے سرحدی چوکیوں کو غیر مسلح کر دیا

پیانگ یانگ ۔۔۔جزیرہ نما کوریا کے دونوں ملکوں نے اپنی سرحدوں پر انتہائی اگلے محاذ پر قائم22 فوجی چوکیوں کو غیر مسلح کرنے کا کام مشترکہ طور پر مکمل کر لیا ہے۔ جنوبی کوریائی وزارت دفاع نے اس عمل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان یہ عسکری معاہدہ اعتماد سازی کی جانب انتہائی اہم قدم ہے۔ اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ علاقائی استحکام اور امن مذاکرات کے سلسلے کو آگے بڑھانے کے لیے بھی یہ مثبت پیش رفت ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تقریباً 250 کلومیٹر لمبی سرحد پر لاکھوں بارودی سرنگیں بھی بچھی ہوئی ہیں۔

شیئر: