Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کرکٹ بک میکرز کی بڑی مارکیٹ ہے، احسان مانی

کراچی:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے ہند کو بک میکرز کا گڑھ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میچ اور اسپاٹ فکسنگ کرکٹ کیلئے بڑا خطرہ ہے، ہند بک میکرز کی بڑی مارکیٹ ہے۔ آئی سی سی اور ہندوستان کرکٹ بورڈز بکیز کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہیں، بکیز کو پکڑنا بی سی سی آئی کا نہیں، قانونی اداروں کا کام ہے۔مانی نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ میں ایک روپے کی کرپشن برداشت نہیں کروں گا اپنے ایک انٹرویو میں احسان مانی نے مزید کہا کہ پی سی بی میں 900 سے زائد ملازمین ہیں، ملازمین کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا بورڈ ہے، اس لئے ہمیں بورڈ کے سسٹم اور گورننس میں بہتری لانا ہوگی۔ چیئرمین بنا تو بورڈ کا ماحول بہت اچھا نہیں تھا، بورڈ میں اسٹاف کا مورال گرا ہوا تھا، لوگوں کے فون ٹیپ ہونے کی اطلاعات تھیں۔ گڈ گورننس کے تحت نجم سیٹھی کی تفصیلات جاری کیں، اب اپنے اخراجات کی رپورٹ بھی پیش کروں گا، نجم سیٹھی نے نوٹس بھیجا تھا، سچائی سامنے آجائے گی۔ چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ نجم سیٹھی کے الزامات بے بنیاد ہیں، سابق کھلاڑیوں کی رائے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا بورڈ الگ ہونا چاہئے، سپر لیگ کے آغاز میں کنٹریکٹ طریقہ کار کے تحت نہیں دیے۔ غیرملکی کھلاڑیوں کو زبردستی پاکستان نہیں لاسکتے، سپرلیگ اچھا برانڈ ہے، ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بہت ضروری ہے۔ورلڈ کپ 2019 ءمیں ٹیم کی قیادت سرفراز احمدہی کریں گے۔ سرفراز ہی کپتان ہیں وہی کپتان رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم کے تجربہ سے دنیا فائدہ اٹھارہی ہے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ میں "اردونیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: