Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس نے’’رومانس اسکیم‘‘سے بچانے کی مہم تیز کردی

غازی آباد۔۔۔سوشل میڈیا پر پیار کا چکر چلانے اور محبت کے جال میں پھنساکر لوگوں سے خطیر رقمیں اینٹھنے کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا ہی جارہا ہے۔ دھوکہ بازوں کا شکارہونیوالے افراد کی تعداد میں روزبروز اضافے کے پیش نظر پولیس نے ’’رومانس اسکیم‘‘سے بچانے کی مہم شروع کردی۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادکے علاوہ ڈاکٹرزسے لیکر ٹیچرز تک سوشل میڈیا کا شکار ہورہے ہیں۔سائبر سیل کے پاس سوشل میڈیا پر پیار کا جھانسہ دیکر رقم اینٹھنے کاایک واقعہ غازی آباد کی خاتون ڈاکٹر کا سامنے آیا۔ ڈاکٹر نے دوسری شادی کیلئے شادی ڈاٹ کام پر اپنا آئی ڈی بنارکھی تھی۔ اس دوران وہ ایک ہندوستانی نوجوان سے رابطے میں آگئی جس نے خود کو امریکہ کی ایک ایئرلائنز میں پائلٹ بتایا۔ خاتون کا الزام ہے کہ شادی کا جھانسہ دیکر نوجوان نے 50لاکھ روپے بنگلورو کے اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرالئے۔دوسرا واقعہ ایک خاتون ٹیچر کا سامنے آیا جسے ملزم نے فلپائن ایئر لائنز کا پائلٹ بتا کر تعلقات استوار کئے اور دوستی کے بعد مختلف اکاؤنٹس میں ڈیڑھ لاکھ روپے ٹرانسفر کرالئے بعد ازاں اس نے رابطہ منقطع کرلیا۔سائبر سیل کے اعدادو شمار کے مطابق ماہانہ 2کیس سامنے آرہے ہیں۔غازی آباد پولیس نے 9غیر ملکی سمیت متعدد افراد کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے عوام میں بیداری پیدا کرنے کیلئے ٹویٹر اور فیس بک پر کئی پوسٹرز جاری کئے جس میں بتایا گیاہے کہ محبت کے جال سے کیسے بچاجاسکتا ہے۔

 

دھوکہ بازوں سے بچنے احتیاط برتیں
٭اجنبی شخص اچانک اپنائیت کا اظہار کرے تو ہوشیار ہوجائیں۔
٭رومانس اسکیم کے ملزم کی جانب سے بھیجے جانے والے میسیج غیر واضح ہوتے ہیں۔
٭اکثر ملزم کے پروفائل ان کی باتوں سے مطابقت نہیں رکھتے۔
٭مصیبت میں پھنسنے اور مجبوری کے نام پر رقم طلب کرتے ہیں۔ کارڈ یا بینک سے متعلق کوئی معلومات نہ دیں۔

 

مزید پڑھیں:- - -  --بی جے پی کے سابق وزیر 600کروڑ روپے کی دھوکہ دہی معاملے میں گرفتار

شیئر: