Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجودھیا معاملہ: جلد سماعت کی ضرورت نہیں، سپریم کورٹ کی وضاحت

نئی دہلی۔۔۔سپریم کورٹ نے بابری مسجداور رام جنم بھومی تنازع کی جلد سماعت کرنیوالی اپیل کو چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے ٹھکراتے ہوئے کہا کہ عدالت نے جنوری کے پہلے ہفتہ میں سنوائی کے لئے تاریخ طے کی ہے لہذااس معاملے پر جلد سماعت کرنے کی ضرورت نہیں سمجھتے۔ اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھاکے وکیل ورن سنگھ نے سپریم کورٹ میںاجودھیا معاملے پر جلدسماعت کیلئے درخواست داخل کی تھی جسے عدالت عظمیٰ نے آج مسترد کردیا۔واضح رہے کہ 29 اکتوبر کو چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی زیرسماعت بنچ نے الٰہ آباد ہائی کورٹ کی جانب سے 2010 میں ایودھیا کی متنازعہ اراضی پر دیئے جانے والے فیصلے پرسماعت کیلئے جنوری میں تاریخ طے کرنے کیلئے کہا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ جنوری میں ہی یہ بھی طے کیا جائے گا کہ اس کے لئے کون سی بنچ تشکیل دی جائے گی۔
مزید پڑھیں:- - -- -گواہاٹی ہوائی اڈے پر 2کروڑ کا سونا ضبط
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: