Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلہ دیش نے/7 522 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کردی

ڈھاکا: وکٹ کیپر بیٹسمین اور سابق کپتان مشفق الرحیم کی دوسری ، ناقابل شکست اور ریکارڈ ساز ڈبل سنچری کی بدولت بنگلہ دیش نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز22 5رنز 7کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئرکرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے ۔دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو مہمان زمبابوے کی ٹیم25رنز پرایک وکٹ سے محروم ہو چکی تھی ۔ زمبابوے کو بنگلہ دیش کا اسکور برابر کرنے کیلئے ابھی مزید 497رنز کی ضرورت ہے اور اس کی 9وکٹیں باقی ہیں۔اس سے پہلے بنگلہ دیش نے پہلے دن کے اسکور 303رنز 5کھلاڑی آوٹ پر اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو مشفق الرحیم 111اور کپتان محمود اللہ صفر پر کھیلنے آئے ۔ کپتان سابق کپتان کے ساتھ73رنز کی شراکت قائم کرنے کے بعد36کے انفرادی اسکور پر آﺅٹ ہو گئے ۔ ان کے بعد آنے والے عارف الحق صرف4رنز بنا پائے تاہم آل راونڈر مہدی حسن میراز نے مشفق کا عمدگی سے ساتھ دیتے ہوئے مجموعی اسکور کو 522رنز تک پہنچا دیا ۔ دونوں کے درمیان 144رنز کی شراکت ہوئی جس کے دوران مشفق اپنی دوسری ڈبل سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ مہدی حسن نے بھی نصف سنچری بنائی ۔مشفق نے421گیندوں پرایک چھکے اور 18چوکوں کی مدد سے 219رنز بنائے جبکہ مہدی حسن نے 102گیندوں کا سامنا کیا ایک چھکا اور 5چوکے لگاتے ہوئے 68رنز بنائے، دونوں ناقابل شکست رہے۔ مشفق2018میں ٹیسٹ ڈبل سنچری بنانیوالے، بنگلہ دیش کی جانب سے وکٹ کیپر کے طور پر یہ کارنامہ انجام دینے والے اور سب سے بڑی ٹیسٹ اننگز کھیلنے والے پہلے بنگلہ دیشی کھلاڑی بھی بن گئے ۔ مشفق کا ریکارڈبنتے ہی کپتان محمود اللہ نے522رنز 7کھلاڑی آوٹ پر اننگز ڈیکلیئر کردی۔ زمبابوے کی جانب سے کائل جاروس نے5وکٹیں لیں جبکہ ایک، ایک وکٹ ٹریپانو اور چٹارا نے حاصل کیں۔زمبابوے کی ٹیم اپنی اننگز کا محتاط انداز میں آغاز کیا تاکہ کھیل کے آخری اوورز میں بنگلہ دیشی بولرز کوئی کامیابی حاصل نہ کر سکیں تاہم تیج الاسلام نے کپتان ہملٹن مساکیڈزا کو قابو کر ہی لیا اور انہیں14کے انفرادی اسکور پرمہدی حسن کی مدد سے واپس پویلین بھیجنے میں کامیاب رہے ۔20رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد زمبابوے کے بیٹسمینوں نے بنگلہ دیشی بولرز کا جم کر مقابلہ کیا اور انہیں مزید وکٹ لینے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ زمبابوے نے 25/1رنز بنائے تھے کہ دوسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا ۔ برائن چاری10اور ٹریپانو16گیندیں کھیلنے کے باوجود بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود ہیں۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ میں "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: