سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو اپنے عراقی ہم منصب ڈاکٹر فوند محمد حسین کا ایک تحریری مکتوب موصول ہوا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق مکتوب سعودی عرب اور عراق کے تعلقات، تمام شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے اور ان کی سپورٹ کے طریقوں سے متعلق ہے۔
سعودی نائب وزیر برائے بین الاقوامی کثیر الجہتی امور ڈاکٹر عبدالرحمن الرسی سے بدھ کو ریاض میں وزارت کے ہیڈکوارٹر میں عراقی سفیر صفیہ طالب السھل نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔