سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے اندرون شہر اور ایئرپورٹس پر ٹیکسی سروس کے لیے نئے ضوابط جاری کیے ہیں۔
ان کا مقصد ٹیکسی سروس کے معیار کو بہتربنانا اور مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
-
ایپ ٹیکسیوں پر صرف سعودی کام کریں گے: ٹرانسپورٹ اتھارٹیNode ID: 877932
اخبار 24 کے مطابق اتھارٹی نے ٹیکسیوں کے اندر اشتہاری سکرین لگائے جانے کے حوالے سے عوامی سروے کے بعد مشروط منظوری جاری جس کے مطابق اشتہاری سکرین ایسی جگہ نصب کی جائے جس سے ڈرائیور کی توجہ نہ بٹے اور مسافروں کو بھی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
نئے ضوابط کے مطابق جنرل اور ایئرپورٹ ٹیکسی کےلیے ’آپریشنل پرمٹ‘ حاصل کرنا ضروری ہوگا جس کے بغیر ٹیکسی سروس فراہم نہیں کی جاسکتی۔ پرمٹ کارآمد ہونا ضروری ہے۔
آپریشنل پرمٹ کے اجرا کےلیے ضوابط کے مطابق جو گاڑی ٹیکسی کےلیے استعمال کی جائے وہ نئی ہو اور اس سے قبل مملکت میں اس کی رجسٹریشن نہ کی گئی ہو۔
گاڑی 5 برس سے زیادہ ٹیکسی کےلیے استعمال نہ کی جائے۔ ٹریفک پولیس کے ادارے میں گاڑی کی رجسٹریشن ٹیکسی کے طورپرہی کرائی گئی ہو۔
ٹیکسی کے لیے گاڑی مقررہ معیار کے مطابق ہو علاوہ ازیں اس کا تھرڈ پارٹی بیمہ ہو جس میں مسافر بھی شامل ہوں۔
ٹیکسی کے ڈرائیور کا پرمٹ جاری کرانے کےلیے ضروری ہے کہ اس کا ورک کارڈ پیشہ ورانہ ڈرائیور کا ہو اور وہ مقررہ ضوابط پرپورا اترتا ہو۔
ڈرائیور کے پاس عوامی ڈرائیونگ لائسنس اور پیشہ ورانہ سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے۔
جنرل ٹیکسی ڈرائیور جس کا پرمٹ شہر کے اندر کا ہے اس یہ حق ہوگا کہ وہ مسافروں کو دوسرے شہر لے جائے تاہم واپسی پر وہ سواریاں لانے کا حقدار نہ ہوگا۔
ایئرپورٹ ٹیکسی کے ڈرائیور کے حوالے سے جو ضوابط جاری کیے گئے ان کے مطابق یہ ڈرائیور مسافروں کو ایئرپورٹ سے دوسرے شہر لے جاسکتے ہیں تاہم دوسرے شہر سے ایئرپورٹ نہیں لا سکتے۔
اتھارٹی نے ٹیکسی ڈرائیور کےلیے بھی ضوابط جاری کیے جن پر عمل کرنا ضروری ہے۔
ڈرائیور اپنی اور گاڑی کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ ٹیکسی کے اندر تمباکو نوشی سے گریز کریں۔ مقررہ یونیفارم کی پابندی کریں۔ مسافروں کی پرائیوسی میں مخل نہ ہوں۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ڈرائیور کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے اسے یہ اختیار دیا کہ وہ مخصوص حالتوں میں مسافر کو لے جانے سے منع کرسکتا ہے جن میں ٹیکسی میں تمباکو نوشی کرنا یا کھانا وغیرہ کھانا۔
سفر کے دوران حفاظتی بیلٹ استعمال نہ کرنا۔ ڈرائیور کے ساتھ غیرمناسب رویہ رکھنا۔ گاڑی کو خراب کرنا اور اخلاق عامہ کی پابندی نہ کرنا شامل ہیں۔
ان صورتوں میں ڈرائیورحق ہوگا کہ وہ مسافر کو سوار نہ کرے یا اسے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم نہ کی جائے۔