Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا کے قدرتی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے معاہدے پر دستخط

العلا رائل کمیشن نے رائل ریزرو ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سے معاہدہ کیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
العلا کے رائل کمیشن نے امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مفاہمت کی ایک یاد داشت پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد ماحولیاتی معاملات پر تعاون کو فروغ دینا ہے۔
یہ شراکت عوامی ترقی، حیوانات اور نباتات کے یکجا ہونے سے پیدا ہونے والے متوازن ماحول کے تحفظ، ماحولیاتی پائیداری اور العلا میں کمیونٹی کی شمولیت کے لیے بہترین طریقِ عمل پر توجہ دے گی۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے نے بتایا کہ اس شراکت سے قدرتی وسائل کو محفوظ بنانے کے لیے ایک مضبوط قومی فریم ورک وجود میں آئے گا۔
مفاہمتی یاد داشت، حیوانات اور نباتات کی ایک جگہ موجودگی سے جنم لینے والے متوازن ماحول کے لیے ادارہ جاتی مہارت کے تبادلے کو بڑھائے گی، اسے محفوظ بنائے گی اور سماجی معاملات کے بندوبست کو تقویت دے گی جس سے قومی ترقی کے لیے تعاون کی راہیں کھلیں گی اور اس مقصد کے لیے دونوں شراکت داروں کے عہد کی عکاسی ہوگی۔
دستاویز کے مطابق مستقبل میں سپیشلائزڈ حکومتی اداروں کے درمیان تعاون میں اضافہ ہو گا، ماحولیاتی تحفظ کے فریم ورک کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی اور ان معاملات میں مل  کر کام کرنے سے پائیداری بڑھے گی جو العلا کے وژن اور مملکت کے وژن 2030 کے منصوبوں کے عین مطابق ہے۔

 

شیئر: