Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کووائٹ واش

 
  چنئی:ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-0سے جیت لی۔چنئی میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کے کپتان دنیش رامدین نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز شائی ہوپ اور شیمرون ہیٹمائر نے 51 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا جس کو ڈیرن براوو اور نیکولس پوران نے آگے بڑھایا۔ویسٹ انڈیز کے آوٹ ہونے پہلے بیٹسمین شائی ہوپ تھے، جنہوں نے 24 رنز بنائے اور جبکہ ہیٹمائر نے 26 رنز بنائے جس کے بعد کپتان رامدین 15 رنز کا اضافہ کرکے پویلین لوٹے۔براوو اور پوران نے مقررہ 20 اوورز تک کھیل جاری رکھا اور ٹیم کا مجموعہ3وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز تک پہنچا دیا اور بالترتیب 43 اور 53 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ ہندوستانی بولر یزویندرلر چاہل نے 2 اور واشنگٹن سندر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ہندوستانی ٹیم کو ہدف کے تعاقب میں 13 رنز پر کپتان روہت شرما کی وکٹ سے ہاتھ دھونا پڑا وہ صرف 4 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے۔ جس کے بعد لوکیش راہول بھی 17 رنز بنا لوٹ گئے ۔ اوپنر شیکھر دھون نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور وکٹ کیپر رشبھ پنت کے ساتھ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 130 رنز کا اضافہ کیا۔ ہدف کے قریب پہنچ کر یہ دونوں یکے بعد دیگرے آﺅٹ ہو گئے ۔ پنت نے 58 رنز بنائے شیکھر دھون نے 62 گیندوں پر 92 رنز بنا ئے لیکن وہ اسکور برابر ہونے کے بعدمیچ کے اختتام سے محض ایک گیند قبل آﺅٹ ہوگئے۔مائنک پانڈے نے آخری گیند پر ایک رنز حاصل کر کے یہ میچ اور سیریز ہند کے نام کردی ۔ دنیش کارتک صفر اور پانڈے 4 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ شیکھر دھون کو شاندار 92 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ میں "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: