Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی خاتون انٹرنیشنل کرکٹرکے بعد کمنٹیٹر مرینہ اقبال

لاہور:پاکستان کی سابق انٹرنیشنل کرکٹر مرینہ اقبال نے کہا ہے کہ کمنٹری کا تجربہ بہت اچھا رہا اور اپنی کمنٹری بہتر بنانے کیلئے آسٹریلیا کی خاتون کمنٹیٹر میلینی جونز کو بہت سنا۔ مرینہ اقبال 8 برس پاکستان کرکٹ ٹیم سے منسلک رہنے کے بعد اب کمنٹری کے شعبے میں داخل ہو چکی ہیں۔ گزشتہ ماہ جب ملائیشیا میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ویمنز ٹیمیں سیریز کھیل رہی تھیں تو پہلی مرتبہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم لائیو اسٹریمنگ شروع کی گئی جس کے دوران مرینہ اقبال نے کمنٹری کے فرائض انجام دئیے۔مرینہ اقبال کا کہنا ہے کہ کمنٹری سیکھنے کیلئے میلنی جونز کے علاوہ ہند کی ایشا گوہا اور انجم چوپڑہ سے بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔مرینہ کہتی ہیں کہ انہیں کمنٹری میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی، اسکول کے زمانے سے تقاریر کرتی تھیں، مباحثوں میں بھی حصہ لیتی تھیں اور کرکٹر ہونے کی وجہ سے کھیل کی معلومات بھی تھیں اس لئے کوئی بڑا مسئلہ پیدا نہیں ہوا ۔ مرینہ اقبال نے کہا کہ ویمنز کرکٹ کے بعد اب میںمین کرکٹ میں بھی کمنٹری کرنا چاہتی ہوں جس میں امکانات زیادہ ہیں کیونکہ یہ کرکٹ تقریباً پوراسال ہوتی ہے۔ مرینہ اقبال نے 36 ون ڈے اور 42 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہیں3 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ایک ون ڈے ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ میں "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: