Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطین نے پاکستان کو دوستانہ فٹبال میچ میں 1-2سے ہرادیا

رام اللہ: فلسطین کی فٹبال ٹیم نے پاکستان کو دوستانہ  میچ میں ایک کے مقابلے میں 2گول سے شکست دے دی۔قبل ازیں پاکستان ٹیم کیلئے فلسطینی صدر محمود عباس نے پروقار تقریب کااہتمام کیا ۔تقریب میں کپتان صدام حسین سمیت کوچز اور تمام کھلاڑیوں نے شرکت کی۔پاکستان فٹبال ٹیم نے فلسطین پہنچتے ہی بیت المقدس میں نماز جمعہ اداکرنے کی سعادت حاصل کی۔پاکستان کی سالمیت اور فلسطین کی آزادی کیلئے دعا کی۔دریں اثناءفلسطین کے شہر رام اللہ کے شہید فیصل الحسینی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوستانہ میچ میں پاکستان اور فلسطین کی فٹبال ٹیموں نے کھیل میں دلچسپی پیدا کرنے کیلئے جارحانہ انداز اپنایا۔میچ کے ابتدائی 16 ویں منٹ میں ہی پاکستان کی جانب سے حسن بشیر نے خوبصورت گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی۔ قومی فٹبال ٹیم کی برتری زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی اور کھیل کے 37 ویں منٹ میں میزبان فلسطین کے الکس نصاع نے گول کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا۔کھیل کے دوران دونوں ٹیموں کو گول کے کئی مواقع ملے لیکن 78 ویں منٹ میں فلسطین کے نظمی بدوی نے ٹیم کی جانب سے دوسرا گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جو کہ کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن اور فلسطین کی فٹبال فیڈریشن نے دو طرفہ معاہدہ کر رکھا ہے جس کے تحت پہلے فلسطین کی ٹیم پاکستان آئی تھی اور لاہور میں کھیلا گیا دوستانہ میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: