Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد: ٹریفک پولیس نے ایڈیشنل کمشنر کا چالان کاٹ دیا

حیدرآباد۔۔۔حیدرآبادٹریفک پولیس نے ایڈیشنل کمشنر انل کمار کی کار نو پارکنگ ایریا میں کھڑی ہوئی دیکھ کر235 روپے کا چالان کاٹ دیا۔ایڈیشنل پولیس کمشنر انل کمار نے اس سلسلے میں بتایا کہ انہیں جب اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے خود ٹریفک پولیس سے اپنی گاڑی کا چالان کاٹنے کیلئے کہا جس کے بعد پولیس نے 235روپے کا چالان کاٹا۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک راہگیر نے کمشنر کی گاڑی نوپارکنگ ایریا میں کھڑی دیکھ کر تصویرکھینچ لی اور سوشل میڈیا پر جاری کردی۔ساتھ ہی راہگیر نے حیدرآباد ٹریفک پولیس کو چیلنج بھی کیا کہ کیا اب ایڈیشنل کمشنر کا چالان کاٹیں گے جنہوں نے ٹریفک نظام کی خلاف ورزی کی؟-
مزید پڑھیں:- - - - -متھرا: کار کا خوفناک حادثہ،4افراد ہلاک
رائے دیں، تبصرہ کریں
 

شیئر: