Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ پرحملے، اسرائیل کو33 ملین ڈالر کا نقصان

غزہ ۔۔۔ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں سے 40 گھنٹوں میں صہیونی ریاست کو 33 ملین ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کے محاذ پر 40 گھنٹوں کی کارروائیوں کے دوران اسرائیل کے ایک کروڑ 20 لاکھ شیکل خرچ ہوئے، امریکی کرنسی میںیہ رقم 33 ملین ڈالر کے مساوی ہے۔رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ اسرائیل کو آئرن ڈوم کی بیٹریوں، جنگی طیاروں، نیوی کی سر گرمیوں، ریزرو فوج کی نقل وحرکت اور دیگر فورسز کی حرکت سے بہت زیادہ مالی نقصان پہنچا۔اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر 160 اہداف پر بمباری کی۔ اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ اس کارروائی میں فوج کو بھاری رقم صرف کرنا پڑی ہے۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کے ایف 15 طیارے کی ایک اڑان پرایک لاکھ 70 ہزار شیکل اور ایف 16 کی ایک اڑان پر ایک لاکھ شیکل کی رقم صرف ہوتی ہے۔ اسرائیلی فوج کے جنگی ہیلی کاپٹروں نے  ایک گھنٹے میں 50 ہزار شیکل پھونک ڈالے۔غزہ کی پٹی سے داغے گئے 400 راکٹوں سے بھی اسرائیل کو بے پناہ مالی نقصان پہنچا ہے۔

شیئر: