نئے حملے، چھ ڈرون مار گرائے گئے، یمن میں حوثیوں اہداف کو نشانہ بنایا گیا
ترجمان کا کہنا کہ ریاض کے ٹاور پر حملہ ڈرون سے کیا گیا تھا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی فضائی دفاعی نظام نے بدھ کی صبح الشرقیہ ریجن کی جانب داغے جانے والے تین ڈرون جبکہ راس تنورہ کے اوپر چار ڈرون مار گرائے۔
ایس پی اے کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے قائم عرب اتحاد کے ترجمان نے بیان میں کہا الشرقیہ ریجن اور راس تنورہ کی جانب داغے گئے ڈرونز کو روک کر تباہ کیا گیا۔ اس کارروائی مں ڈرونز کا مبلہ بکھر گیا تاہم ابتدائی اندازوں کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
علاوہ ازیں عرب اتحاد کے ترجمان نے بیان میں کہا ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ میں ایک ٹاور کو نشانہ بنانے والا دہشت گرد حملہ ڈرون سے کیا گیا تھا۔
ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کا کہنا تھا حوثی ملیشیا کی جانب سے شہریوں اور شہری تنصیبات کو دانستہ نشانہ بنائےجانے کا سخت جواب دیا جائے گا۔
عرب اتحاد کی جانب سے جاری ایک الگ بیان میں الحدیدہ کے شہریوں سے بندرگاہ خالی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
بعدا ازں بتایا گیا کہ اتحاد نے الحدیدہ بندرگاہ پر موجود آپریشنل صلاحیتوں کو نشانہ بنایا ہے جبکہ صعدہ اور عمران گورنریٹس میں کئی اہداف کو تباہ کر دیا گیا۔
