سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مملکت پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت
شہزادہ فیصل بن فرحان سے بحرین اور مصر کے ہم منصبوں نے بھی رابطے کیے( فوٹو: ایجنسیاں)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو امریکی ہم منصب مارکو روبیو نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب میں عام شہریوں، سول انفراسٹرکچر اور توانائی کی تنصیات پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت کی گئی۔
وزرائے خارجہ نے آبنائے ہرمز اور باب المندب میں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
سوڈان، لبنان اور وسیع تر خطے میں امن و سلامتی کے حوالے سے کوششوں پر تبادلہ خیال اور استحکام کی سپورٹ کرنے والے مشترکہ اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان سے بحرینی وزیر خارجہ ڈاکٹر عبدالطیف بن راشد الزیانی اور مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدرعبدالعاطی نے بھی رابطہ کیا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق الگ لگ رابطوں کے دوران علاقائی صورتحال، خطے کی سیکورٹی اور استحکام کو فروغ دینے کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
مصری اور بحرینی وزرائے خارجہ نے مملکت اور یمن میں شہریوں اور شہری تنصیبات پرحوثی ملیشیا کے جاری حملوں کی مذمت کی۔
