Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جن کی نظر منزل مقصود پر ہوتی ہے وہ حالات کا رونا نہیں روتے ، ڈاکٹر سید علی محمود

 ہماری سوچ وسیع اور بلند ہوگی تو کامیابیاں بھی اعلیٰ و ارفع ہونگی،خواجہ وقار الدین
امین انصاری- - - -  -جدہ
جن کی نظر منزل پر ہوتی ہے وہ حالات اور دشوار راستو ں کا رونا نہیں روتے بلکہ وقت کی آنکھ میں آنکھ ملاکر اپنی منزل مقصود کو پالیتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر سید علی محمود نے جی 21 گروپ کے سہ ماہی اجلاس میں " حالات حاضرہ اور ہماری ذمہ داری "  کے عنوان پر خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان غیور ، حوصلہ مند،باشعور اور اللہ پر توکل رکھنے والی قوم کا نام ہے ۔ وہ کبھی پسپا نہیں ہوتی اور حالات سے گھبرا کر منہ نہیں موڑ لیتی ۔ ڈاکٹر سید علی محمود نے کہا کہ تارکین وطن کو مملکت نے دین اور دنیا کی بے شمار نعمتوں سے نوازااور ہمیں اللہ پر یقین ہے کہ وہ آئندہ بھی ہماری رہنمائی اور مدد کرے گا بشرطیکہ ہم ثابت قدم رہیں اور اپنے رب کو منوالیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات پر عمل پیرا ہوں کیونکہ اسی میں دین اور دنیا کی بھلائی مضمر ہے ۔   ۔بانی و فلیگ ہولڈر جی 21 گروپ سید خواجہ وقار الدین نے کہا کہ اگر ہماری سوچ وسیع اور بلند ہوگی تو ہماری کامیابیاں بھی اعلیٰ و عرفہ ہونگی ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی حالات ایک جیسے نہیں ہوتے۔ بہترین شخص وہ ہے جب راحتیں میسر ہوں تو اللہ کی حمد و ثنا بیان کرے اور مشکلات درپیش ہوں تو اللہ سے مدد طلب کرے کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو کبھی مایوس نہیں کرتا ۔ اجلاس میں قدرت نواز بیگ ، افضل عبداللہ ،ندیم عبدالباسط، عبدالرحمن مرزا بیگ ، سلمان،مظفر،غضنفر علی ذکی،عبدالعلیم ، محمود بلشرف ، محمد اسحاق ، محمد حبیب ،عرفان قریشی اور دیگر احباب  نے شرکت کی ۔
مزید پڑھیں:- - - -پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیر اہتمام یوم اقبال

شیئر: