Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیٹی مظاہرے،6ہلاک درجنوں زخمی

پورٹ او پرنس۔۔۔ ہیٹی میں حکمرانوں کی اربوں ڈالر کرپشن کیخلاف ہونے والے مظاہروں میں 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔کرپشن کے خلاف ہونے والے مظاہروں نے تشدد کی شکل اختیار کرلی۔دارالحکومت پورٹ او پرنس میں 6 ہزار سے زائد سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے باوجود پرتشدد واقعات سب سے زیادہ پورٹ او پرنس میں پیش آئے۔ پولیس نے 15 مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔کرپشن مخالف مظاہروں کا آغاز وینزویلا آئل پروگرام میں 3.8 ارب ڈالر کی کرپشن کے انکشاف کے بعد شروع ہوا۔ یہ رقم وینزویلا سے تیل کے بحران پر قابو پانے کے لیے وصول کی گئی تھی ۔ہیٹی کے صدر جووینیل موائس نے اپوزیشن جماعتوں کو مذاکرات کے لیے طلب کرلیا ہے تاہم اپوزیشن یہ معاملہ سڑکوں پر طے کرتی نظر آرہی ہے ۔ شہر شہر اور گلی گلی پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ رواں برس اگست میں ہیٹی کی سینیٹ نے وینزویلا سے ملنے والی امدادی رقم میں غبن میں سابق صدر مائیکل مارٹلی کے 14 حکومتی حکام کو ملوث قرار دیا تھا۔

شیئر: