Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں طویق سکلپچر نمائش، 25 نئے فن پاروں کی رونمائی

رائل کمیشن فار ریاض سٹی  نے اپنے ریاض آرٹ پروگرام کے تحت طویق سکلپچر 2026 نمائش کا آغاز پرنس محمد بن عبدالعزیز سٹریٹ (تحلیہ) پر کر دیا ہے۔
یہ نمائش 9 فروری سے 22 فروری تک عوام کے لیے کھلی رہے گی، جس میں 25 نئے فن پارے پیش کیے گئے ہیں۔ نمائش کا موضوع ’ٹریسز آف واٹ وِل بی‘ ہے، جو تبدیلی اور شہری تجدید کے تصورات کو اجاگر کرتا ہے۔
یہ مجسمے 10 جنوری سے 5 فروری تک جاری رہنے والے لائیو مرحلے کے دوران تیار کیے گئے جس میں 18 ممالک سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے مقامی پتھر اور ری سائیکل شدہ دھاتوں کا استعمال کیا، اور عوام کو اس تخلیقی عمل کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔
نمائش کے لیے تحلیہ سٹریٹ کا انتخاب اس کی جدت طرازی کی تاریخی اہمیت کے پیشِ نظر حکمتِ عملی کے تحت کیا گیا تاکہ فن پاروں کے لیے ایک فکری اور تصوری پس منظر فراہم کیا جا سکے۔
بین الاقوامی ماہرین کے ایک پینل کی نگرانی میں منعقد ہونے والی یہ نمائش ایک انٹرایکٹیو ثقافتی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے، جس میں ورکشاپس اور پینل مباحثے شامل ہیں تاکہ کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ دیا جا سکے۔

تمام 2026 کے فن پارے ریاض آرٹ کے کلیکشن میں شامل کیے جائیں گے، جس نے 2019 سے اب تک 170 سے زائد فنکاروں کی میزبانی کی ہے اور شہر بھر میں 60 سے زیادہ مجسمے نصب کر چکا ہے تاکہ جدید فنون کو ریاض کے شہری منظرنامے میں ضم کیا جا سکے۔

شیئر: