Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان نے اہل تبوک کیساتھ تلواروں کا رقص کیا

تبوک ...خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے اعزاز میں اہلیان تبوک نے شاندار استقبالیہ دیا۔ ولی عہد ، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بھی استقبالیہ میں موجود تھے۔ استقبالیہ کا اہتمام کنگ خالد اسپورٹس سٹی میں کیا گیا۔ گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز نے پرتپاک خیر مقدم کیا۔ استقبالیہ میں تبوک کے بزرگ مرد و خواتین، لڑکے لڑکیاں اور بچے بھی شریک ہوئے۔ تبوک کے نوجوانوں نے گھوڑوں کے کرتب دکھائے۔ شہزادہ فہد بن سلطان نے سپاسنامہ پیش کیا۔ اہلیان تبوک کی جانب سے فواد الغریض نے استقبالیہ کلمات پیش کئے۔ غازی البلوی نے نبطی لہجے اور مسلم العطوی نے نے فصیح عربی میں قصائد پیش کئے۔ اوپیرا کابھی اہتمام کیا گیا۔ شاہ سلمان نے تبوک کی منفرد شخصیات عنایہ القبلی، فضیہ المسعودی، زیاد العطوی ، میمونہ ابو حوسہ کو اعزاز عطا کئے۔ گورنر تبوک نے شاہ سلمان کو یادگاری تحفہ پیش کیا۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو بھی ایسا ہی تحفہ پیش کیا گیا۔ شاہ سلمان نے اہلیان تبوک کے ہمراہ تلواروں کا روایتی رقص بھی کیا۔
 

شیئر: