سعودی عرب کے ساتھ ہماری شراکت دائمی اور مضبوط ہے، ٹرمپ
21نومبر بدھ کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الشرق الاوسط“ کی سرخیاں
٭ خادم حرمین شریفین شاہ سلما ن نے الجوف اور تبوک میں 6ارب ڈالر مالیت کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا
٭ سعودی عرب کے ساتھ ہماری شراکت دائمی اور مضبوط ہے، ٹرمپ
٭ عراق میں ریاستی املاک اثر و نفوذ رکھنے والوں کے رحم و کرم پر
٭ شام نے کردستان میں قونصل خانہ کھولنے کا فیصلہ سنا کرکردوں کو حیرت زدہ کردیا
٭ امریکہ نے ایرانی ، روسی اور شامی نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا
٭ سعودی عرب اور امارات نے یمن کے لئے 500ملین ریال کے غذائی پیکیج کا اعلان کردیا
٭ کابل میں مذہبی اجتماع پر خود کش حملہ، 50افراد جاں بحق اور دسیوں زخمی
٭ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف پر بڑے پیمانے پر ایرانی رائے عامہ کی تنقید، اعتماد کی ضبطی کے خطرات
٭ الحدیدة سے متعلق برطانوی قرارداد کے مسودے پر حوثیوں میں مایوسی کی لہر
٭ قرارداد نمبر 2216ہی یمنی بحران کے حل کی اساس ہے، اسے تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کرینگے، یمن میں متعین برطانوی سفیر
٭٭٭٭٭٭٭٭٭