Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرپول کے نئے سربراہ کا انتخاب

  دبئی... جنوبی کورریا کے امیدوار کم جونگ یانگ انٹرپول کے نئے سربراہ منتخب ہوگئے۔ کم جونگ یانگ اس وقت ادارے کے عبوری سربراہ ہیں۔ ان کا انتخاب دبئی میں انٹر پول کی سالانہ تقریب میں کیا گیا۔ان کے عہدے کی میعاد 2 سال ہے۔ روسی امیدوار کو فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا۔آخری وقت پر امر یکہ نے جنوبی کوریا کے امیدوار کم جو نگ ینگ کی حمایت کا اعلان کیا ۔ واضح رہے کہ انٹرپول کے سربراہ مینگ ہونگو نے بدعنوانی کے الزام میں گرفتاری کے بعد استعفی دیا۔گرفتاری ظاہر کئے جانے سے قبل وہ 13 دن تک چین میں لاپتہ رہے۔ ان کی مدت ملازمت 2020 میں ختم ہونی تھی۔

شیئر: