Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساری دنیا میں مسلمانوں کو سربلندی حاصل ہوکر رہیگی، اسد اویسی

    حیدرآباد - - - مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے کہا کہ آج ہندوستان کے بعض مقامات پر مسلمانوں کے ساتھ تجارت کے بائیکاٹ کی بات کی جارہی ہے تو کہیں ان پر ظلم  و ستم کیا جارہا ہے۔ ان حالات میں ہمیں ڈرنے اور  گھبرانے کی ضروت نہیں، ہم اپنے اتحاد  و اتفاق کو مزید مستحکم کریں۔  اویسی گزشتہ روز  حیدرآباد میں   پارٹی ہیڈکوارٹر  دارالسلام  میں منعقدہ  جلسہ سے خطاب کررہے  تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم  ایمان والے بنیں گے تو  ہم ہی غالب رہیں گے۔  مسلمان قرآن و سنت  پر سختی سے کاربند  ہوجائیں ۔ آج اغیار متحد ہورہے ہیں اور ہم آپسی پھوٹ کا شکار ہیں۔   انہوں نے کہا کہ  اپنے دین پر سختی سے کاربند رہیں گے  تو باطل طاقتوں کا طوفان چھٹ جائے گا،ظالموں کا اقتدار ختم ہوگا ،ساری دنیا میں مسلمانوں کو سربلندی حاصل ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - - - -مدھیہ پردیش: ہیما مالنی کےانتخابی جلسہ میں ’ ’ بتی گُل‘‘

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: