Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسمبلی تحلیل کرنا جمہوریت کی شان کیخلاف ہے،محبوبہ مفتی

جموں۔۔۔جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک کی جانب سے ریاستی اسمبلی کو تحلیل کئے جانے پرپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام جمہوریت کی شان کیخلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی تشکیل کے لئے پارٹی کی جانب سے پیش کیا گیا دعویٰ آئینی جبکہ پیپلز کانفرنس کا دعویٰ غیرآئینی تھا۔مفتی نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ ریاستی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت کی طرف سے حکومت کی تشکیل کیلئے پیش کئے گئے دعوے کو گورنر نے نظراندازکردیا۔انہوں نے کہا کہ سجاد لون کے پاس2 ممبر ان کے علاوہ بی جے پی کے 25 ارکان ہیں۔ وہ ہارس ٹریڈنگ کی باتیں تھیں، ہمارا دعویٰ تو آئینی تھا۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ 26 سال کے عرصے میں ایسا کبھی نہیں دیکھاگیا۔جموں وکشمیرکی اسمبلی تحلیل ہونے پرعمر عبداللہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض اتفاق نہیں ہوسکتا۔
مزید پڑھیں:- - -  --جموں و کشمیراسمبلی بعض اہم وجوہ کی بنا پر تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، گورنر
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: