Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد شوریٰ کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب کریں گے

شوریٰ کونسل نے دوسرے سال کے دوران 46 اجلاس منعقد کیے ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بدھ کو شوریٰ کونسل کے سالانہ اجلاس سے شاہی خطاب کریں گے اس کے ساتھ کونسل کے نویں سیشن کے تیسرے سال کا آغاز ہوگا۔
ایس پی اے کے مطابق شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد آل شیخ نے کونسل کی سپورٹ اور سرپرستی پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو سراہا ہے۔
انہوں نے کہا ’یہ خطاب ایک قومی ریفرنس کی حیثیت رکھتا ہے جو مملکت کی پالیسیوں اور ترجیحات کا خاکہ پیش کرتا ہے۔  قانون سازی اور نگرانی کے امور میں کونسل کو رہنمائی فراہم کرتا ہے۔‘
انہوں نے بتایا ’کونسل نے اپنے موجودہ سیشن کے لیے دوسرے سال کے دوران 46 اجلاس منعقد کیے اور 555 قراردادیں منظور کیں جبکہ اس کی کمیٹیوں نے سرکاری اداروں کے 331 عہدیداروں کے ساتھ 376 اجلاس کیے۔
ان کوششوں نے کارکردگی کو بہتر بنانے اور ممکت کے جامع ترقیاتی عمل کو تقویت دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ’ شوری کونسل نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پارلیمانی سفارتکاری میں بھی فعال کردار ادا کیا۔‘

 

شیئر: