Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کٹھ پتلی کا بھی مقابلہ کریں گے،بلاول

  گلگت...پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بناکر دباو میں لانا چاہتے ہیں۔پی پی بہادر جماعت ہے۔ ضیاءاور مشرف جیسے آمر کا مقابلہ کیا۔اب اس کٹھ پتلی کا بھی مقابلہ کریں گے۔ملک کی معاشی صورتحال دن بدن خراب ہورہی ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ وفاقی حکومت غریب دشمن پالیسی بند کرے۔عمران خان کا غیر پیشہ ورانہ انداز سے خارجہ پالیسی چلانا افسوسناک ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ حکومت تجاوزات کے نام پر دکانیں توڑ رہی ہے۔یہ غریب دشمن حکومت ہے۔مشکل فیصلے کرنے سے پہلے غریب عوام کو بچانے کا سوچنا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ عمران خان باہر جاکر ایسی زبان استعمال کر رہے ہیں جیسا کہ وہ کنٹینر پر کھڑے ہوئے ہیں۔ اگر عمران خان جمہوری روایت کو توڑ کر اپنی زبان استعمال کر سکتے ہیں تو میں بھی اپنی زبان کا استعمال کرتے ہوئے پوری دنیا اور پاکستان کو بتاسکتا ہوں کہ غیرجمہوری طاقتوں نے عمران خان کے ساتھ مل کر ووٹ چوری کرکے حکومت بنائی۔انہوںنے کہاکہ سی پیک میں گلگت بلتستان کا زیادہ حصہ ہونا چاہیے۔دریں اثناءچلاس میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ عمران خان کو ان کے ہر یو ٹرن پر پکڑوں گا اور انہیں ان کے وعدے یاد دلاوں گا۔ مو جوہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبو دیا ہے۔

شیئر: