سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو ریاض کے قصر الیمامہ میں شہزادوں، علما، وزرا اور شہریوں کے ایک گروپ کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد نے ملاقات کے لیے آنے والی شخصیات سے مصافحہ کیا۔
ملاقات کے لیے آنے والوں میں شہزادہ ترکی بن فیصل بن عبدالعزیز، گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، شہزادہ سعود بن سعد بن عبدالعزیز، شہزادہ خالد بن سعد بن عبدالعزیز، شہزادہ خالد بن مساعد بن عبدالرحمن اور دیگر شخصیات شامل ہیں۔
قبل ازیں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو سعودی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے بعد کابینہ کو غزہ کی پٹی میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
ولی عہد نے فلسطینی عوام کی تکالیف کے فوری خاتمے، اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا، اور دو ریاستی حل کی بنیاد پر امن کے قیام کے لیے اقدامات کی فوری ضرورت پر زور دیا۔