Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران ، یمن سے نکل جائے تو سعودی عرب بھی نکل جائے گا، ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران یمن سے نکلتا ہے تو سعودی عرب بھی نکل جائیگا۔ انہوں نے امریکی ذرائع ابلاغ کو بھی اپنے بیان میں بتایا کہ اگر ایرانی یمن چھوڑنے پر راضی ہو گئے  تو سعودی عرب بھی برضا و رغبت یمن کو خیر باد کہہ دے گا ۔ سعودی عرب  اہل یمن کو  انسانی امداد بھی   فراہم کریگا جس کی اہل یمن کو  اشد ضرورت ہے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ  سعودی عرب نے دہشتگردوں کے خلاف جنگ پر  اربوں ڈالر خرچ کر دئیے ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ  ایران یمن میں سعودی عرب کے  خلاف خونریز نیابتی جنگ کا  ذمہ دار ہے ۔  ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ  ایران عراق کے امن و استحکام کو  متزلزل کرنے کے  در پے ہے جہاں جمہوری عمل کمزور ہے۔  ایران دہشتگرد تنظیم  حزب اللہ کو لبنان میں سہارا دئیے ہوئے ہے جبکہ  شام میں لاکھوں شہریوں کے قاتل بشار الاسد آمریت کو پانی دے رہا ہے ۔ امریکی صدر ٹرمپ کا یہ  بیان اقوام متحدہ کی جانب سے یمن کے  برسر پیکار فریقوں کے  درمیان مشاورت کی بحالی کے مشن کے ماحول میں سامنے آیا ہے ۔
 

شیئر: