Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاجو افادیت سے بھرپور میوہ ‎

کاجو مہنگا  مگر غذائیت سے بھرپور میوہ ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق کاجو میں میگنیشیم اور پوٹاشیم کی کثیر مقدار موجود  ہوتی ہے، جو انسانی جسم کی بہتر نشونما اور  تمام افعال کو بہتر طریقے سےانجام دینے  کے لیے بہت ضروری  ہیں۔یہ وٹامن Eاور وٹامنB6کا بہترین ذریعہ ہے.  اس کے علاوہ کاجو  کولیسٹرول فری اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے، جس کے باعث یہ انسان کو دل کو بیماریوں سے دور رکھتا ہے۔ یہ لو ڈینسٹی لیپو پروٹین  کا لیول کم کرنے میں مدد دیتا ہے .  اور دل کے اطراف موجود  کولیسٹرول کو جذب کر کے جگر تک پہنچانے کا کام کرتا ہےجہاں ان چکنائیوں کو سادہ مرکبات میں تبدیل کردیاجاتا ہے .    کاجوکینسرسے بچاؤ، صحت مند قلب، مضبوط ہڈیوں اور خوشگوار نیندکے لیے ضروری ہے۔ یہ جسم کو مناسب مقدار میں کاپر فراہم کر کے اینیمیا ( خون کی کمی ) جیسے امراض سے محفوظ رکھتا ہے .  اس کا استعمال بلڈ پریشر کے خطرے کو بھی  کم کردیتاہے .   کاجو کا استعمال  ذیابطیس کے علاج میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ کاجو کو مختلف سوئیٹ ڈشز اور مشروبات میں شامل کرکے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا استعمال اگر نہارمنہ شہد کے ساتھ کیا جائے تو نسیان میں افاقہ ہوتا ہے۔ یہ آنکھوں کو انفیکشن اور ریٹینا کو سورج  کی الٹراوائلٹ شعاؤں سے بچانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے .   یہ میٹابولک ایکٹیویٹیز کو تیز کر کے اضافی چربی جلانے کا سبب بھی بنتا ہے  اسطرح یہ  بڑھتےوزن کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے    . صرف یہی نہیں بلکہ یہ جلد کی خوبصورتی اوربالوں کی صحت مند نشونما کا سبب بھی بنتا ہے .   
 

شیئر: