Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیلیٹ پیپر سے انتخابات کی درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کردی

نئی دہلی۔۔۔جمعرات کو سپریم کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی بجائے بیلٹ پیپر کے ذریعے آئندہ اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کرانے کی درخواست مسترد کردی۔چیف جسٹس رنجن گگوئی کی زیر صدارت بنچ نے ای وی ایم کی جگہ بیلٹ پیپر کے استعمال پرپی آئی ایل (Public Interest Litigation ) کوناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا۔ غیر سرکاری تنظیم’ ’نیائے بھومی‘‘ نے درخواست داخل کرکے الیکشن کمیشن کو آئندہ اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں بیلٹ پیپر سے ووٹ ڈالنے کی ہدایت دینے کی اپیل کی تھی۔سپریم کورٹ نے نیائے بھومی کے دلائل سے اتفاق نہیں کیا جس میں ای وی ایم کےغلط استعمال کے بارے میں خدشات کا اظ؍ہار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - -  - -رام مندر کی تعمیر قانون کے مطابق ہی ہوگی، وزیر اعلیٰ یوپی
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: