Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیر حراست خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی کی تردید

ریاض..... انسانی حقوق کے قومی ادارے کے سربراہ ڈاکٹر مفلح القحطانی نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں زیر حراست خواتین سے متعلق انسانی حقوق کی کوئی خلاف ورزی ریکارڈ پر نہیں آئی۔ انسانی حقوق کے عالمی ادارے نے اس حوالے سے استفسار کیا تھا ۔ القحطانی نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ادارے کے علم میں زیر حراست خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی کا کوئی واقعہ نہیں آیا ۔ اس سلسلے میں جو الزامات لگائے جارہے ہیں وہ بلا ثبوت ہیں۔ انسانی حقوق کا سعودی ادارہ سرکاری اداروں سے ربط و ضبط پیدا کرکے شکایات کی حقیقت دریافت کرنے میں ادنیٰ کوتاہی سے کام نہیں لیتا۔

شیئر: