Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ سے 116برس پرانا ہیرے کا تاج چوری

لندن-  - - - چوروں کے ایک گروہ نے پورٹ لینڈ میں شیشے کے محفوظ بکتر بند ڈبے سے لاکھوں مالیت کا ہیرے کا تاج چرا لیا۔یہ تاج ڈچز آف پورٹ لینڈ ویویفریڈ کے لیے بنایا گیا تھا جو انہوں نے  1902ء میں شاہ ایڈورڈ ششم کی تاج پوشی کے موقع پر پہنا۔ چوروں نے رات پونے 10 سے 10 بجے کے درمیان پورٹ لینڈ کولیکشن گیلری میں گھس کر یہ تاج چرایا جس کے بعد الارم بج اٹھے۔ایک ماہر کا کہنا تھا کہ انہیں خدشہ ہے کہ اس تاج کو توڑ کر ہیروں کو الگ الگ کر کے بیچ دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں کراس لین بلڈ ورتھ میں جلی ہوئی سلور آڈی چوروں نے واردات کے لئے استعمال کی تھی۔اس تاج پر ہیرے چاندی اور سونے جڑے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ کئی پہلوئوں پر تحقیقات کر رہی ہے تاہم اس کا مرکز ملنے والی آڈی کار ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -  -چین میں کیپسول ہوٹل تعمیر

شیئر: